اسرائیل کو مزید فوجی امداد نہیں دینی چاہیے۔ امریکی رکن کانگریس

راشدہ طلیب کا اسرائیل کی 3.3 ارب ڈالرفوجی امداد روکنے کے بل کی حمایت کا اعلان

July 1, 2026 · بام دنیا

فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو دی جانے والی تقریباً 3.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد روکنے کے لیے پیش کیے گئے بل کی حمایت کریں گی، جس پر رواں ہفتے امریکی کانگریس میں ووٹنگ متوقع ہے۔

راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا، “ہمیں ایسی فوج کو مسلح کرنے پر مزید ایک سینٹ بھی خرچ نہیں کرنا چاہیے جو فلسطین میں نسل کشی، لبنان میں نسلی تطہیر اور ایران میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کی اکثریت اور ڈیموکریٹ ووٹرز کی بھاری اکثریت اسرائیل کو فوجی امداد ختم کرنے کی حامی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ان کے منتخب نمائندے بھی عوام کی آواز سنیں۔