فی الحال امریکہ۔ ایران کے درمیان براہِ راست یا اعلیٰ سطحی ملاقات طے نہیں۔قطر

قطر نے امریکہ۔ایران مذاکرات سے متعلق خبروں کی وضاحت کر دی

July 1, 2026 · بام دنیا

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اس وقت دوحہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تاہم فی الحال ایرانی حکام کے ساتھ ان کی کسی براہِ راست یا اعلیٰ سطحی ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے۔

ماجد الانصاری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں اور اس وقت ایسی کسی ملاقات کا انتظام نہیں کیا گیا۔