خامنہ ای کی تدفین کے لیے تہران کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی۔ٹرمپ
ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، امریکا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ ’’معاملات طے کرنا‘‘ چاہتا ہے، جبکہ واشنگٹن نے ایران کو مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔
امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر ماؤنٹ رشمور میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی طاقت، کمیونزم کے خطرے اور دنیا میں امریکا کے عسکری کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران کو بھی بری طرح نشانہ بنایا۔ وہ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ بہت زیادہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے انہیں جنازے کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی دی، کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔