اسرائیلی فوج کی نابلس میں کارروائی۔ 2 فلسطینی نوجوان گرفتار

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی اہلکار علی الصخشیر اور ابراہیم الفینو کو ساتھ لے گئے

July 4, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں کارروائی کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ہفتہ کی صبح اسرائیلی فوج نے نابلس شہر میں داخل ہو کر متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی، جس کے بعد دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کی شناخت عونی الشخشیر اور ابراہیم الفینو کے نام سے کی گئی ہے۔