خامنہ ای کی آخری رسومات میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیے گئے

سپریم لیڈر صرف سربراہِ مملکت نہیں بلکہ ایک منفرد مذہبی و سیاسی حیثیت رکھتے تھے

July 4, 2026 · بام دنیا

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے دوران انتقام کی علامت سمجھے جانے والے سرخ پرچم نمایاں طور پر لہرائے گئے۔

جامعہ تہران کے ریسرچ فیلو محمد اسلامی نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے حامیوں نے سرخ پرچم اس پیغام کے طور پر اٹھائے ہیں کہ وہ اپنے سپریم لیڈر کے قاتلوں سے بدلہ لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، “وہ ایرانی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جن لوگوں نے ان کے سپریم لیڈر کو قتل کیا ہے، انہیں بھی ہلاک کیا جائے۔

محمد اسلامی نے مزید کہا کہ شہید سپریم لیڈر صرف ایک ریاستی سربراہ نہیں تھے بلکہ ان کی حیثیت اس سے کہیں زیادہ اہم اور منفرد تھی۔