حزب اللہ۔ حماس کے سینیئر نمائندوں کی علی خامنہ ای کی سوگ کی تقریب میں شرکت
علی خامنہ ای کی تدفین جمعرات کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔
July 5, 2026 · بام دنیا
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے سینیئر نمائندوں نے ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے سوگ کے پہلے سرکاری دن میں شرکت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وہ ایران کے حامیوں کے ایک بڑے ہجوم میں شامل تھے جو تہران میں علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
واضح رہے کہ 86 سالہ علی خامنہ ای فروری میں اسرائیل اور امریکی مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور عراق کے کئی شہروں میں سات روزہ جنازے اور سوگ کی تقریب منعقد کی جائے گی اور آخر میں علی خامنہ ای کی تدفین جمعرات کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔