اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے۔ٹرمپ

خامنہ ای کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد نے حیران کر دیا۔ امریکی صدر

July 5, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی غیر معمولی شرکت اور جذباتی مناظر نے انہیں حیران کر دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے ایک صحافی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ایرانی عوام خامنہ ای کے خلاف ہوں گے، تاہم جنازے میں لوگوں کو غمزدہ اور روتے ہوئے دیکھ کر ان کا تاثر بدل گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ چاہتا تو جنازے میں شریک تمام افراد کو نشانہ بنا سکتا تھا، لیکن ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ اس صورت میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق رائے سے مذاکراتی عمل میں عارضی وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مستقبل میں بات چیت کا امکان برقرار ہے۔