عالمی خاموشی نے اسرائیل کو خطے میں کارروائیوں کا موقع دیا۔صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا خطے میں امن، تعاون اور ہم آہنگی کےلیے کوششیں جاری رہیں گی

July 5, 2026 · بام دنیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں جارحانہ اقدامات اور مختلف ممالک پر حملوں سے روکنے میں ناکام رہی، جس کے باعث خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام میں اضافہ ہوا۔

اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل کارروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی نئی قیادت پر اسلامی دنیا میں اتحاد کو فروغ دینے اور مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون مضبوط بنانے کی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران خطے میں امن، تعاون، یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔