شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس
امریکہ اور اسرائیل پر سنگین الزامات، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان
ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں جان گنوانے والے رہبرِ انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ انٹیلی جنس نے اپنے بیان میں امریکا اور اسرائیل پر ایران کے خلاف جارحیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ایسے اقدامات کیے جنہیں عصر حاضر کی تاریخ کی بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنے شہدا کے خون کا حساب لینے اور حملوں کے ذمہ دار افراد و عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔