وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے اموات 3ہزارتک پہنچ گئیں

16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 6 ہزار 309 شہری اپنے گھروں سے محروم ہوگئے

July 5, 2026 · بام دنیا

وینزویلا میں حالیہ طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 954 ہو گئی، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق زلزلوں میں 16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 6 ہزار 309 شہری اپنے گھروں سے محروم ہو گئے۔ طبی ٹیموں نے اب تک 22 ہزار 445 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے۔

حکام کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں 30 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو ورکرز بھی شامل ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلے آئے تھے، جن کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں افراد تاحال لاپتا ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔