علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا مرکزی اجتماع آج تہران میں ہوگا۔عوام کا جم غفیر

نمازِ جنازہ تہران میں، میت کو قم، نجف اور کربلا لے جانے کا اعلان

July 5, 2026 · بام دنیا

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا مرکزی اجتماع آج تہران میں منعقد ہوگا، جہاں ہزاروں سوگوار آخری رسومات میں شرکت کے لیے جمع ہیں۔

تہران کی جنازہ گاہ اور اطراف کی شاہراہوں پر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، جو آیت اللہ علی خامنہ ای کو آخری سلام پیش کرنے اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے پہنچی ہے۔

حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے اہلِ خانہ کی میتیں عوامی دیدار کے لیے تہران میں رکھی گئی ہیں تاکہ لوگ انہیں آخری خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم روانہ ہوگا۔ تدفین سے قبل میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا، جبکہ بعد ازاں آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔