یمن کی بندر گاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاع

واقعہ بندرگاہ حدیدہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 ناٹیکل میل دور پیش آیا، میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز

July 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن کی بندر گاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ 

میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ بندرگاہ حدیدہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔

یو کے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ ایک مال بردار جہاز نے ہنگامی سگنل جاری کرتے ہوئے حملے کی اطلاع دی، متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔