نیویارک: بروکلین کے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

July 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک : امریکی شہر نیویارک کے معروف علاقے بروکلین کے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیویارک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کونی آئی لینڈ کے علاقے میں نامعلوم سمت سے اچانک فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آ کر متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کمسن بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تمام زخمیوں کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔