اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ۔ یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل کا اضافہ ہوگا

سعودی عرب، روس سمیت 8 ممالک کے ورچوئل اجلاس میں فیصلہ، نئی پیداواری سطح اگلے ماہ سے نافذ ہوگی

July 6, 2026 · بام دنیا

اوپیک پلس میں شامل آٹھ رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیصلے پر سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے وزرائے توانائی کے ورچوئل اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ سے کیا جائے گا، جس کا مقصد عالمی منڈی میں رسد کو بہتر بنانا اور توانائی کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

یاد رہے کہ خطے میں کشیدگی اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اب حالات میں بہتری کے بعد اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔