علی خامنہ ای کے جنازے میں شریک افراد کے ٹرمپ مخالف بینرز توجہ کا مرکز

شرکا نے امریکی اور اسرائیلی قیادت کے خلاف نعرے درج پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے

July 6, 2026 · بام دنیا

شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کے جلوس کے دوران بعض شرکا نے ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کی قیادت کے خلاف نعرے درج تھے۔

جنازے کی تقریب سے سامنے آنے والی تصاویر میں ایک بینر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اشتعال انگیز نعرہ درج تھا، جبکہ اس پر گولی کا نشان بھی بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بعض شرکا نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تصاویر کے ساتھ انگریزی میں “There will be blood” (خون بہے گا) کے الفاظ درج تھے۔

یہ بینرز اور پلے کارڈز جنازے کے جلوس کے دوران موجود بعض افراد کی جانب سے اٹھائے گئے تھے۔