سعودی عرب نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی

خام تیل عرب لائٹ کی قیمت میں ماہ اگست کے لیے 11 ڈالر فی بیرل سے 1.50 ڈالر کی غیرمعمولی کمی کر دی۔

July 7, 2026 · بام دنیا, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: امریکا سے جنگ بندی معاہدے کے بعد ایران کے آبنائے ہرمز کھول دینے سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں نہ صرف استحکام آیا بلکہ بڑی کمی بھی واقع ہونا شروع ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے ایشیائی خریداروں کے لیے اپنے اہم خام تیل عرب لائٹ کی قیمت میں ماہ اگست کے لیے 11 ڈالر فی بیرل سے 1.50 ڈالر کی غیرمعمولی کمی کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے خام تیل کی قیمت میں یہ کمی گزشتہ 26 برسوں میں سب سے بڑی ماہانہ کمی قرار دی جا رہی ہے۔

سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری فروختی قیمت کو علاقائی عمان اور دبئی بینچ مارک کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر مقرر کیا ہے جو جولائی میں 9.50 ڈالر فی بیرل پریمیم پر فروخت ہو رہا تھا۔

سعودی فیصلے کی بنیادی وجہ خلیجی خطے سے تیل کی سپلائی میں تیزی سے اضافہ اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کی بحالی ہے۔