فضائی دفاع دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے روک رہا ہے،کویتی فوج
اگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو اس کی وجہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔
کویت کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو اس کی وجہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔
حکام نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کے ردعمل میں کی گئیں۔
دوسری جانب ایران نے امریکی کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ تاہم، دونوں ممالک کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔