آج 11 بجے دنیا کی 99 فیصد آبادی بیک وقت سورج کی روشنی میں ہوگی

یہ منظر تقریباً ایک منٹ تک برقرار رہے گا۔اس دوران ایشیا، یورپ، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکہ کے بیشتر علاقے دن کی روشنی میں ہوں گے

July 8, 2026 · بام دنیا

پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً شام 4 بج کر 10 منٹ (11:10 GMT) پر دنیا کی تقریباً 99 فیصد آبادی ایک ہی وقت میں سورج کی روشن ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ نایاب منظر زمین کے جھکاؤ اور موسمِ گرما کے باعث ہر سال مختصر وقت کے لیے دیکھنے کو ملتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق آج ایک مختصر لمحے کے لیے دنیا کی تقریباً 99 فیصد آبادی بیک وقت سورج کی روشنی میں موجود ہوگی۔ یہ منظر تقریباً ایک منٹ تک برقرار رہے گا۔

اس دوران ایشیا، یورپ، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکہ کے بیشتر علاقے دن کی روشنی میں ہوں گے، جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوب مشرقی ایشیا کے بعض حصے، انٹارکٹیکا اور چند سمندری علاقے رات کے اندھیرے میں رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ایک روزہ یا غیر معمولی واقعہ نہیں بلکہ ہر سال تقریباً 18 مئی سے 17 جولائی کے درمیان روزانہ چند لمحوں کے لیے ایسا ہوتا ہے، جب دنیا کی تقریباً پوری آبادی سورج کی روشنی یا گودھولی میں ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس وقت تقریباً 83 فیصد لوگ مکمل دن کی روشنی، 7 فیصد شہری گودھولی، 6 فیصد سمندری گودھولی اور 3 فیصد فلکیاتی گودھولی میں ہوں گے، جبکہ صرف ایک فیصد آبادی مکمل رات کا سامنا کر رہی ہوگی۔

یہ منفرد منظر زمین کے محوری جھکاؤ اور سورج کے نسبتاً شمال سے جنوب کی جانب ظاہری سفر کے باعث ہر سال موسمِ گرما میں چند ہفتوں تک روزانہ مختصر وقت کے لیے دیکھنے کو ملتا ہے۔