امریکہ میں سیکورٹی فورسز نےبھارتی بشنوئی گینگ کا صفایا کردیا
ق کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر درجنوں سرچ وارنٹس پر عمل درآمد کیا گیا، جبکہ کیلیفورنیا سمیت مختلف ریاستوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ایک بین الاقوامی کارروائی کے دوران بھارت سے منسلک مبینہ جرائم پیشہ بشنوئی گینگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے دوران امریکا، کینیڈا اور یورپ میں متعدد چھاپے مارے گئے اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر درجنوں سرچ وارنٹس پر عمل درآمد کیا گیا، جبکہ کیلیفورنیا سمیت مختلف ریاستوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس آپریشن میں کینیڈا اور یورپی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا۔
تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات، نقد رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق گینگ پر منشیات کی اسمگلنگ، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اغوا، غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
Big Breaking:
Law enforcement agencies across the U.S., Canada, and Europe executed "Operation Hard Ball," unsealing three indictments that charge 37 defendants tied to three India-based transnational organized crime groups.
The charges include the June 2023 assassination of…
— Gurpreet S. Sahota (@GurpreetSSahota) July 7, 2026
امریکی استغاثہ کے مطابق فردِ جرم میں گینگ کے مبینہ سربراہ لارنس بشنوئی سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے بعض ارکان اب بھی مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
امریکی حکام نے اس کارروائی کو بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مقدمات میں عائد الزامات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں، اور عدالت کے حتمی فیصلے تک تمام ملزمان قانون کی نظر میں بے گناہ تصور کیے جاتے ہیں۔