رات بھر میں 2 بیلسٹک میزائل اور 13 ڈرون تباہ کر دیے گئے۔کویت کا دعویٰ

فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی، تاہم دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنا دیا۔

July 8, 2026 · بام دنیا

کویت کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بیلسٹک میزائل اور 13 ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی، تاہم دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنا دیا۔

حکام کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم بعد ازاں ملک کے کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جن کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔