شام کی الشرح حکومت نے ترکی اور خلیجی ممالک کی حمایت کا اعلان کردیا
گزشتہ 18 ماہ کے دوران شام کو متحد کرنے اور ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں علاقائی تعاون نے بھی کردار ادا کیا
شام کی الشرح حکومت نے ترکی اور خلیجی ممالک کی حمایت کا اعلان کردیا
دمشق: شام کی حکومت نے ترکیہ اور خلیجی ممالک کی جانب سے ملنے والی حمایت کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے مستقبل، استحکام اور بحالی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
شام کے صدر احمد الشرعہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران ملک کو متحد کرنے اور ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اس عمل میں علاقائی ممالک کے تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
📌 Syria hails lifting of US sanctions, support from Türkiye and Gulf nations
🗣️ President Ahmad al-Sharaa says Syria has made significant progress in unifying the country over the past 18 months, calling it a major achievement
Follow our live blog for the latest updates:… pic.twitter.com/Hfy1XSPaUM
— Anadolu English (@anadoluagency) July 9, 2026
صدر الشرعہ نے ترکیہ سمیت خلیجی ممالک کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ شام اپنی تعمیر نو اور ترقی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر شام کے صدر احمد الشرعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام کی صورتحال، استحکام اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔