اختر مینگل کو ملنے والی تمام مراعات واپس لے لی گئیں

سردار اخترمینگل نےقومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک بھجوادیا۔

July 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد انہیں  والی تمام مراعات واپس لےلی گئیں۔

سردار اخترمینگل نےقومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک بھجوادیا ہے ۔

سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو این  اے 256 خضدار سے استعفی دیا تھا، اسپیکرقومی اسمبلی نے استعفی 11فروری 2026کو منظورکرکے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤثر قرار دیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی رقم چیک کی صورت میں وصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔