کویت: 4 میزائل اور 10 ڈرونز تباہ ایک شخص زخمی
زخمی شخص کو ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے ، حالت مستحکم ہے۔
July 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
کویت سٹی: کویت کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ نو جولائی کو ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
کویتی وزارت دفاع کے ترجمان سعود عبدالعزیز العطوان نے کہا کہ زخمی شخص کو ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات کی صبح 4 میزائل اور 10 ڈرونز کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔