ایران ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔امریکی میڈیا کا دعویٰ

وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ، اسرائیلی انٹیلی جنس نے ممکنہ حملے سے متعلق معلومات فراہم کیں

July 10, 2026 · بام دنیا

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں جن کے مطابق ایران مبینہ طور پر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس ایسی خفیہ معلومات موجود ہیں جو ایران کی جانب سے ممکنہ قاتلانہ حملے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

دوسری جانب سی این این نے بھی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ انٹیلی جنس معلومات ایک “مخصوص” منصوبے سے متعلق تھیں۔

تاہم امریکہ اور ایران، دونوں حکومتوں نے ان میڈیا رپورٹس پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔

رپورٹ میں یاد دلایا گیا ہے کہ واشنگٹن ماضی میں بھی یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی متعدد مبینہ کوششیں ناکام بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ایران انہیں اپنے ہدف پر رکھے ہوئے ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔