غزہ جنگ پر لیبر پارٹی کا ابتدائی مؤقف درست نہیں تھا۔اینڈی برنہم

اینڈی برنہم نے پارٹی کی ابتدائی پالیسی پر معذرت، اقتدار میں آکر مؤثر اقدامات کا وعدہ۔

July 10, 2026 · بام دنیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنہم نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ان کی جماعت سے تاخیر ہوئی اور غزہ جنگ کے حوالے سے لیبر پارٹی کا ابتدائی مؤقف درست نہیں تھا۔

اپنے بیان میں اینڈی برنہم نے کہا کہ غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جس کے تناظر میں پارٹی کی سابقہ پالیسی پر نظرثانی ضروری تھی۔ انہوں نے غزہ سے متعلق لیبر پارٹی کے مؤقف پر معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں اس معاملے پر زیادہ مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تشدد کے ذمہ دار افراد پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر تجارتی پابندی لگانے پر بھی غور کیا جائے گا۔