لندن: قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے حل، دیرپا امن اور علاقائی استحکام کے لیے سفارتکاری، مذاکرات اور ثالثی کے عمل پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
یہ بات انہوں نے لندن میں منعقدہ لندن کانفرنس 2026 کے موقع پر معروف ادارے چیتھم ہاؤس میں ہونے والے ایک گول میز مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں خطے کی نئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ قطر کا مؤقف واضح ہے کہ اختلافات کو طاقت کے بجائے بات چیت، سفارتی کوششوں اور مؤثر ثالثی کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔