مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس پراسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے چھاپے
فلسطینیوں کا آبادکاری کے ساتھ حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پر اظہارتشویش
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں نے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے اور فوجی کارروائیاں کیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں نابلس میں داخل ہوئیں، جبکہ اہلکاروں نے شہر کے قدیم علاقے (اولڈ سٹی)، مشرقی کمپلیکس اور مغربی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے شمال میں واقع النصاریہ اور الباذان کے علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔
اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ لگ بھگ 5 لاکھ اسرائیلی آبادکار بھی مقیم ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آبادکاری کے پھیلاؤ کے ساتھ کئی برسوں سے املاک کی توڑ پھوڑ، زرعی زمینوں کو نقصان پہنچانے اور آبادکاروں کے حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔