اسرائیلی حملوں سے جنوبی لبنان کے تاریخی مقامات کو شدید نقصان

قدیم شہر صور بھی فضائی حملوں کی تباہی سے متاثر۔ثقافتی ورثے پراسرائیلی بمباری کے گہرے اثرات

July 11, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں نہ صرف رہائشی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی بلکہ خطے کے متعدد تاریخی اور ثقافتی مقامات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قدیم شہر صور جو دنیا کی قدیم ترین مسلسل آباد رہنے والی بستیوں میں شمار ہوتا ہے، بھی اسرائیلی حملوں سے نقصان اٹھانے والے اہم تاریخی مقامات میں شامل ہے۔

حملوں کے باعث تاریخی عمارتوں اور آثارِ قدیمہ کو پہنچنے والے نقصان نے ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی ایک ویڈیو رپورٹ میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں تاریخی مقامات کو پہنچنے والی تباہی اور اس کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔