پرنس محمد بن سلمان اورٹرمپ کے درمیان علاقائی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، بالخصوص امریکہ،ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا جائزہ لیا۔
July 11, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، بالخصوص امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر بحری جہاز رانی کے تحفظ، سمندری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔