اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے۔ نبطیہ کو نشانہ بنایا گیا
نبطیہ کے مضافات میں فضائی اور ڈرون حملے،زوتر الشرقیہ پر بھی مشین گنوں سےفائرنگ کی گئی۔
July 11, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی فوج نے رات گئے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ کے مضافات پر فضائی حملہ کیا، جس کے بعد چند ہی منٹوں میں اسی مقام کو ایک اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی فضائی حملے کے تقریباً پانچ منٹ بعد اسرائیلی ڈرون نے دوبارہ اسی علاقے پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران دریائے لیتانی کے کنارے واقع بلدیہ زوتر الشرقیہ پر بھی مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔