پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز غیر معینہ مدت تک بند کرنےکا اعلان

غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے والے جہاز پر انتباہی فائرنگ،دشمن کو سخت ردعمل کی وارننگ

July 12, 2026 · بام دنیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایک بحری جہاز نے مقررہ اور منظور شدہ راستے کے بجائے دوسرے راستے سے گزرنے کی کوشش کی، جس پر اسے روکنے کے لیے انتباہی فائرنگ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر کوئی فریق اس واقعے کو جواز بنا کر کسی بھی قسم کی کارروائی یا اشتعال انگیزی کی کوشش کرے گا تو اسے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔