امریکہ کاعمان میں ایران سے براہِ راست مذاکرات میں شرکت سے گریز
تکنیکی ٹیموں کا عمانی اور قطری ثالثوں سے رابطہ جاری، روسی میڈیا کا دعویٰ
July 12, 2026 · بام دنیا
امریکی حکام عمان میں ایرانی حکام کے ساتھ ذاتی یا براہِ راست مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔
روسی میڈیا نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نمائندے ایرانی حکام سے براہِ راست ملاقات نہیں کریں گے، تاہم دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں عمان اور قطر کے ثالثوں کے ذریعے رابطے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمانی اور قطری ثالث مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان رابطوں میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔