آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کا عملہ کشتی چھوڑنے پر مجبور

حملے کے بعد عملہ لائف بوٹ میں منتقل، جہاز میں آگ اور انجن روم کو شدیدنقصان

July 12, 2026 · بام دنیا

برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والے کنٹینر بردار جہاز کا عملہ جہاز چھوڑ کر لائف بوٹ میں منتقل ہوگیا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ تازہ معلومات فوجی حکام اور جہاز کی سکیورٹی کمپنی کے افسر کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز M/V GFS Galaxy پر حملہ کیا۔

سینٹکام کے مطابق حملے کے بعد جہاز کے ایک شہری عملے کا رکن لاپتا ہے، جبکہ جہاز میں آگ لگنے اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث وہ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔