بحرین میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے

بحرین میں سکیورٹی الرٹ، وزارتِ داخلہ نے عوام کو پرسکون رہنے کی تلقین کی

July 12, 2026 · |, بام دنیا

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر ایئر ریڈ سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور فوری طور پر قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور مزید اعلانات تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بحرینی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔