قطر نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
قطر پر میزائل حملے کی کوشش، فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا
July 12, 2026 · بام دنیا
قطر کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے قطر کو نشانہ بنانے والے ایک میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق قطری فضائی دفاعی نظام نے آنے والے میزائل کو بروقت فضا میں روک کر تباہ کر دیا، جس کے باعث حملہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔
حکام کی جانب سے فوری طور پر حملے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔
وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملکی دفاعی افواج ہر قسم کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ مزید معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔