پاسدارانِ انقلاب کا العدید ایئر بیس پر کمانڈ سینٹر۔مرمتی مرکز نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کا قطر کے العدید فضائی اڈے پر حملے اور تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

July 12, 2026 · بام دنیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ایک نئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قطر میں واقع العدید فضائی اڈے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

آئی آر جی سی کے مطابق حملے میں اڈے پر موجود جنگی طیاروں کے مرمت و دیکھ بھال کے مرکز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ دفاع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ قطری فضائی دفاعی نظام نے قطر کی حدود کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اور آنے والے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

تاحال ایران کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ قطر نے بھی العدید ایئر بیس کو نقصان پہنچنے یا کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔