اُردن میں امریکی فوجی اڈے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا۔ایران
متعدد ساحلی اڈوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ٹاورز پر فضائی حملے کیے۔
July 12, 2026 · بام دنیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں اُردن میں واقع امریکی ایئر بیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو ڈرون ہینگر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک غیر قانونی راستے پر کئی بحری جہازوں کو اشتعال دلایا، لیکن ایرانی بحری افواج کے دو ٹوک ردِعمل نے اسے روک دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے اس ناکامی کی تلافی کی کوشش میں جنوبی ساحلوں پر واقع متعدد ساحلی اڈوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ٹاورز پر فضائی حملے کیے۔ ’جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا، اسے اپنی جارحیت کا فوری اور منھ توڑ جواب ملا۔