کویتی فوج کا فضائی حدود میں دشمن کے فضائی اہداف روکنے کادعویٰ
کویت میں دھماکوں کی آوازیں دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہیں، فوج
July 12, 2026 · بام دنیا
کویتی فوج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے فضائی اہداف کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے فضائی اہداف کو کامیابی سے روکنے اور تباہ کرنے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔
بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری افواہوں سے گریز کریں۔