وعدے پورے کریں یا قیمت چکائیں۔ ایران کا امریکہ کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز پر اختلافات، قالیباف نے مفاہمتی یادداشت کی شق نمایاں کر دی
ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ “یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔”
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، “ہم نے پہلے ہی کہا تھا، اپنے وعدے پورے کریں یا پھر اس کی قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔ حقیقت اب آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ہے۔ اس تصویر میں یہ الفاظ نمایاں کیے گئے تھے کہ “اسلامی جمہوریہ ایران ضروری انتظامات کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور تازہ حملوں کا آغاز آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام و انصرام اور اس پر کنٹرول سے متعلق اختلافات کے بعد ہوا۔