عمان کے ساحل پرحملے کا نشانہ بننے والے کارگو جہاز کا عملہ محفوظ نکال لیاگیا

ایرانی حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، عملہ لائف بوٹ کے ذریعے محفوظ منتقل

July 12, 2026 · بام دنیا

برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب حملے کا نشانہ بننے والے کنٹینر جہاز کے تمام عملے کو مقامی حکام نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

ادارے نے یہ معلومات جہاز کی کمپنی کے سیکیورٹی افسر کے حوالے سے جاری کیں۔

اس سے قبل یو کے ایم ٹی او نے اطلاع دی تھی کہ حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے باعث عملہ لائف بوٹ کے ذریعے جہاز چھوڑنے پر مجبور ہو گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے ایم/وی جی ایف ایس گلیکسی نامی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی۔