ایران نے اردن کی جانب تین میزائل داغ دیے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
ایران کا شہزادہ حسن ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،اردن نے جانی نقصان کی تردید کردی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اردن کی جانب تین میزائل داغے، تاہم اردن نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ ایران سے داغے گئے تینوں میزائل آج علی الصبح مختلف مقامات پر گرے، تاہم ان سے کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں صرف معمولی مالی نقصان ہوا۔
دوسری جانب ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن کے پرنس حسن ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس میں اڈے پر قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو-9 (MQ-9) ڈرونز کے ہینگرز کو تباہ کر دیا گیا۔ تاہم اردن نے صرف محدود مالی نقصان کی تصدیق کی ہے اور کسی جانی نقصان کی تردید کی ہے۔