اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امریکہ ۔ایران سے جھڑپیں ختم کرنے کی اپیل
فریقین مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ انتونیو گوتریس
July 13, 2026 · بام دنیا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ جھڑپوں کا سلسلہ بند کریں اور ان کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔
گوتریس نے خاص طور پر ایران کے خلاف امریکہ کے حملوں اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ایران کے حملوں اور خلیج فارس کے خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا ذکر کیا۔
انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ حملے بند ہونے چاہیں۔
یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اتوار کی شام دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔