ایران کا بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر حملے کا دعویٰ
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی
July 13, 2026 · بام دنیا
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی فضائیہ کے میزائل اور ڈرون یونٹس نے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کی تنصیبات، پی-8 طیارے کے ہینگر اور امریکی فوج کے ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایران کے خلاف امریکا کی مسلسل فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور آئندہ مراحل سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔