پاکستان میں اگلے 5سال کتنی مہنگائی ہوگی،آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری
رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا امکان ظاہر
فائل فوٹو
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بارے میں اپنی کنٹری رپورٹ جاری کرتے ہوئے رواں مالی سال 2026-27 کے دوران مہنگائی حکومتی مقررہ ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال میں مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، آئندہ چار مالی سال کے دوران مہنگائی رواں مالی سال کے مقابلے میں کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کنٹری رپورٹ میں آئی ایم ایف نے مزید پانچ سال تک پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ بھی لگایا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ دو مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی بھی سنگل ڈیجٹ میں رہی۔