لکی مروت میں جماعت اسلامی کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
میت پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ اسپتال منتقل
July 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع لکی مروت کے کرم پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت حاجی نقیب اللہ کے نام سے ہوئی۔
نقیب اللہ جماعت اسلامی ڈڈیوالہ کے امیر تھے، جن کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی
ٹیگز: