شیخوپورہ میں اسٹیج پر چڑھ کر رقاصہ کو تھپڑ مارنےکی حقیقت سامنےآگئی

شمع ناز کا راجا زین پر الزام، تشدد اور دھمکیوں کا دعویٰ

July 18, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

تھیٹر میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج اداکارہ پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان اسٹیج پر چڑھ آیا اور ہنگامہ برپا کر دیا۔

اسٹیج ڈانسر شمع ناز کا کہنا ہے کہ انہیں راجا زین نامی شخص سے جان کا خطرہ ہے۔ ان کا الزام ہے کہ راجا زین ان سے ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، انکار پر ان پر تشدد کیا گیا۔

شمع ناز کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کی کفالت کے لیے اسٹیج پر کام کرتی ہیں، مگر ایسے افراد ان کا روزگار ختم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بعض لوگ نشے کی حالت میں اسٹیج تھیٹروں میں داخل ہو کر سرعام بدمعاشی کرتے ہیں۔

شمع ناز نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار راجا زین نامی شخص ہوگا۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر بے حیائی روکنے کے لیے تھپڑ مارا گیا۔