مسلسل نویں رات امریکہ کے ایران پر حملے،تبریز سے بوشہر تک دھماکوں کی گونج

امریکہ ایران جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 21, 2026 · Live, اہم خبریں

اہم نکات

امریکہ ایران جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

Monday, 20 July 2026 – 12:26 #
ایران کا کویت میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
 ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں میں ایک ابتدائی وارننگ ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ علی السالم فوجی اڈے پر امریکی ڈرونز سے متعلق تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب کویتی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام… مزید پڑھیں
Monday, 20 July 2026 – 11:32 #
ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام کی تصدیق
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 18 جولائی کو شمالی عراق میں ایک فوجی کارروائی کے دوران امریکی اہلکار لاپتا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں، جن کی شناخت مذکورہ امریکی فوجی کے طور پر کی گئی۔ امریکی فوج کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فوجی ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔ واقعے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے… مزید پڑھیں
Monday, 20 July 2026 – 11:14 #
ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جا سکتی:عباس عراقچی
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نہ دھمکیوں کے ذریعے جھکایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی لالچ کے ذریعے اپنے مؤقف سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیم فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی جنگ یا بحران میں سب سے اہم فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کے آغاز کا مناسب وقت کب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی تنازع کا اختتام یا تو… مزید پڑھیں
Monday, 20 July 2026 – 11:07 #
ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو سیاسی اور اقتصادی دباؤ کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے عالمی توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی بحری تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے۔ ان کے مطابق اس اہم بحری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی… مزید پڑھیں
Monday, 20 July 2026 – 10:38 #
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، پاسدارانِ انقلاب
 تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے بعد دونوں جہاز اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے۔ اس دعوے کے بعد خطے میں بحری سلامتی سے متعلق خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکرز ایک ایسے سمندری راستے سے گزر رہے تھے جسے ایران غیر محفوظ قرار دیتا ہے۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ امریکہ نے ان جہازوں کو یہی راستہ اختیار کرنے پر آمادہ کیا،… مزید پڑھیں
Monday, 20 July 2026 – 10:31 #
ایران پر تازہ حملے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا جواب تھے،ٹرمپ
  واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر گزشتہ رات کیے گئے حملے ان تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیے گئے جنہیں حالیہ کشیدگی کے دوران جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے بقول ایران کے پاس اب محدود تعداد میں میزائل، ڈرون اور دفاعی پیداواری صلاحیت باقی رہ گئی ہے۔ امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ… مزید پڑھیں
Monday, 20 July 2026 – 10:26 #
مسلسل نویں رات امریکہ کے ایران پر حملے،تبریز سے بوشہر تک دھماکوں کی گونج
تہران: ایران کے مختلف شہروں میں پیر کی صبح دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں تبریز، صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک، چابہار، کنارک اور بوشہر کے بعض علاقے شامل ہیں۔ ان اطلاعات کے بعد مختلف علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایران میں کارروائیوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے حملوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تبریز کے مغربی علاقے سے کم از کم تین دھماکوں کی آوازیں… مزید پڑھیں