ٹیکس ریٹرنزجمع کرانے کاعمل شروع کرنے کااعلان۔27 دن ضائع کرنے پرسوالات اٹھ گئے
فراہم کی جانے والی تمام معلومات حقیقت پر مبنی اور درست ہوں۔ایف بی آر
ٹیکس ریٹرنز جمع کرنے کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا،ایف بی آر نے اہم ہدایات جاری کردیں۔ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی 90 روزہ مدت میں سے 27 دن ضائع ہونے پرشہریوں نے سوالات اٹھا دیئے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا عمل پیر 27 جولائی 2026 سے شروع ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے انکم ٹیکس ریٹرن درست، مکمل اور دیانت داری کے ساتھ جمع کرائیں۔ فراہم کی جانے والی تمام معلومات حقیقت پر مبنی اور درست ہوں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بروقت اور سچائی پر مبنی ٹیکس قوانین کی پاسداری نہ صرف انفرادی ذمہ داری ہے بلکہ اس سے پورے ملک کے ٹیکس نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے گوشوارے جمع کرا کر قومی ذمہ داری ادا کریں۔دوسری جانب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 90 روزہ مدت میں سے 27 دن ضائع ہونے پر لوگوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہوتی ہے اور جمع کرانے کا آغاز عام طور پر یکم جولائی سے ہو جاتا ہے۔