جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل سید عامر رضا کی ملاقات،نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

July 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کی اعلیٰ قيادت میں اہم تبدیلی کے تحت جنرل سید عامر رضا (ہلالِ امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت) نے بطور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

عہدے کا چارج سنبھالنے کی پروقار تقریب کے دوران جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظمیٰ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ (سی این ایس سی) نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات) سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے جنرل افسر کو نیا اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔