کویت کے وزیرِ خارجہ کا 28 جولائی سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ

دورے کے دوران کویتی وزیرِ خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ

July 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر 28 سے 29 جولائی 2026 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دورے کے دوران کویتی وزیرِ خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام امور کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اپنے قیام کے دوران معزز مہمان کی پاکستان کی اعلٰی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی فائدے کے لیے تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔